گلگت (پ ر) فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا ناقص صفائی پر ہوٹلو ں کے خلاف زبردست کاروائی، متعدد ہوٹل مالکان کو قانونی نوٹسز دئے، کچن میں صفائی یقینی بنانے اور معیاری کھانوں کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری، ہوٹل مالکان مسافروں سے زائد پیسے وصول نہ کریں، کھانوں کے زائد پیسوں کی وصولی سماجی برائی اور زائد منافع خوری ہے لہذا ایسے سماجی برائیوں سے بچنے کیلئے ہوٹل مالکان خوف خدا کھائیں، مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے نہ لوٹیں، مہنگائی کے شکار عوام کو مزید پریشان نہ کیا جائے، بعد ازاں انہوں نے مختلف دکانوں میں ریٹ لسٹ کابھی معائینہ کیا، انہوں نے جنرل سٹور، ریٹیلرز، تھوک و پرچون تاجروں سے کہا کہ وہ سرکاری نرخنامہ پنے اپنے دکانوں اور جنرل سٹوروں کے مناسب جگہ پر چسپاں کریں، تاکہ گاہکوں کی نظر آسانی پڑ سکے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ کے تقاضے پر فوری دیکھائیں، احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا
