اولڈھم رپورٹ عارف چودھری
میں واقع اولڈھم کمیونٹی ڈائیگنوسٹک سنٹر (CDC)نے دسمبر 2022 کو کام کرنا شروع کیا تھا یہ سینٹر GP – فارماسسٹ یا ہسپتال سے ریفر کئے گئے مریضوں ٹیسٹ -اسکین-مختلف چیکس تک فوری رسائ فراہم کرتا ھے
اس مرکز میں سال بھر میں 30000 سے زیادہ مریض مستفید ھونگے -وزیر اعظم رشی سونک نے سینٹر میں عملے اور مریضوں سے ملاقاتیں کی ایک مریض ریاض احمد سے بھی حال پوچھا اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سال کے آغاز میں میں نے ملک کی عوام سے پانچ وعدے کئے تھے ان میں سے ایک ہسپتالوں میں مریضوں کی ویٹنگ لسٹ کو کم کرنا تھا اور میں آج میں اولڈھم میں قائم تشخیصی مرکز آیا ھوں جو مریضوں کی ویٹنگ لسٹ کو کم کرے گا –
ھم ملک بھر میں ایسے اور مراکز بھی قائم کرے گیں تاکہ ملک بھر میں ویٹنگ لسٹ والے لوگوں کو انتظار نہ کرنا پڑے
اس موقع پر چئیرمین این سی اے پروفیسر ایلین فیئر ہار سٹ نے کہا ہمیں مسٹر وزیر اعظم رشی سونک کے دورے کی میزبانی پر خوشی ھے یہ جدید سہولتوں سے بنایا گیا سینٹر مریضوں میں موجود بیماریوں کو جلد تشخیص ھو رھی ہے سی ڈی سی مریضوں کو ایک جگہ پر تمام ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرتا ھے
