
کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
نئے تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کے ساتھ تحصیل پنڈدادنخان کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا۔
جلالپور کندوال ایریگیشن پراجیکٹ،ڈیول کیرج پراجیکٹ سمیت ہسپتال،سکول،اراضی سینٹر گئے،راجہ غضنفر علی خان کے مقبرہ پر حاضری دی،اور عوامی مسائل کی شنوائی کے لیے کھلی کچہری لگائی۔
کھلی کچہری میں اجتمائی دو بڑے مسائل کوخصوصی طور پر اجاگر کیا پہلا کھیوڑہ شہر سے مالبردار ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر لگی پابندی ختم کروانے اور کھیوڑہ کے رہائشیوں کو 2007سے مالکانہ حقوق سے محروم کیا جانا شامل ہے۔
ڈی سی سمیع اللہ فاروق نے کہا ہیوی ٹریفک بحال کرنے کے حوالے سے کہا کہ یہاں تعینات ہونے سے لیکر کھلی کچہری تک مجھے درجنوں سیاسیوں،مقامی فیکٹری مالکان سمیت دیگرز نے رابطہ کیا،لیکن ہمارے نزدیک انسانی جان سے زیادہ کوئی چیز نہیں ناہی ہم مزدوروں کو بھوکا دیکھ سکتے ہیں،ٹریفک کھلے گی لیکن مکمل قواعد وضوبط کے ساتھ،اوورلوڈنگ،تیزرفتاری،گاڑیوں کی فٹنس،اور لائسنیس یافتہ ڈرائیوز،سکول ٹائم کا شیڈول بھی مرتب کیاجائے گا،کھیوڑہ کی عوام کو مالکانہ حقوق دیے جانے کا معاملہ بھی جلدحل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہلم ریٹائرڈ کیپٹن سمیع اللہ فاروق نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر انور علی کے ہمراہ تحصیل پنڈ دادن خان کا دو روزہ دورہ کیا، انہوں نے تحصیل بھر میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی پراجیکٹس کے بارے میں ذمہ داران سے بریفنگ لی انہوں نے جلالپور کندوال ایریگیشن سسٹم و نہر اور ڈیول کیرج پراجیکٹ کا معائنہ کیا مشہور سیرگاہ اور ابو ریحان البیرونی کی رصدگاہ قلعہ نندنہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہوئے حکام کو باقی کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جس میں وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی سمیت دیگر شعبہ جات کے متعلق نہ صرف معلومات حاصل کیں بلکہ تمام سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ صرف حصول روزگار کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ خدمت خلق کا بہترین فورم ہے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے عملہ کے ہمراہ راجہ غضنفر علی خان گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا اور کلاس روم کے اندر جاکر وہاں کے طلباء سے بات چیت کی اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا اسکے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم نے بانی پاکستان کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کے مزار پر بھی حاضری دی اور مزار کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے معلومات حاصل کیں کہ یہ کس کے زیر نگرانی کام کر رہا ہے ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اسکی دیکھ بھال کرتی ہے، اراضی ریکارڈ سنٹر پہنچے توسائلین متعدد نوعیت کی شکایات سے آگاہ اور ٹوکن سسٹم کو فرسودہ سسٹم قرار دیتے ہوئے مسائل کی جڑ قرار د یا، اسکے بعد پہلے سے مرتب کی گئی تحصیل آفس میں کھلی کچہری میں پہنچے جہاں تحصیل بھر سے سینکڑوں سائلین موجود تھے اس کھلی کچہری میں تحصیل کی تمام یونین کونسلوں سے اور کھیوڑہ پنڈدادنخان سے لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل بیان کئے ان مسائل میں کھیوڑہ، کندوال، للہ،بھیلووال گولپور، ڈھوک گولہ،سمیت پنڈدادنخان اور دیگر جگہوں کے افراد نے اجتماعی اور انفرادی مسائل کو پیش کیا مرکزی اجتماعی مسائل میں کھیوڑہ ہیوی ٹریفک کی بندش کا مسئلہ اور کھیوڑہ میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے جائیداد سرٹیفیکٹ کے اجراء کی بندش کا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک کھلے گی مگر تمام قواعد ضوابط کے ساتھ کیونکہ انسانی جان سب سے مقدم ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا کھلی کچہری میں اجاگر کیے گئے تمام مسائل جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے اپنے ہاتھوں سے درج کرکے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو ہر ممکن حد تک جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ڈپٹی کمشنر جہلم ریٹائرڈ کیپٹن سمیع اللہ فاروق نے پنڈدادنخان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریبا تمام دفاتر کا دورہ کیاہے میری ترجیح ہوگی محکمہ مال کے تمام افراد جن میں پٹواری رجسٹری آفیسر اراضی سنٹر گرداور سمیت تمام سرکاری ملازمین جو بھی شخص کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اسے میری طرف سے معافی کی کوئی بھی امید نہیں رکھنی چاہیے اور میں اس کے خلاف نہ صرف فوری کاروائی کروں گا بلکہ اسے اپنے ضلع میں بھی برداشت نہیں کروں گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات کے بعد عوام نے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کو انتہائی پرعزم اور نوجوان قسم کا ڈپٹی کمشنر میسر آیا ہے اور اللہ تعالی کرے کہ یہ اپنے دورے تعیناتی کے دوران نہ صرف ضلع جہلم کے بنیادی مسائل بلکہ تحصیل پنڈدادنخان پر خصوصی طور پر توجہ دیں، کیونکہ یہ پسماندہ تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے کئی ایک سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔۔
