بسین کھاری الخدمت کمیٹی برائے متاثرین سیلاب کے راہنماوں نے وزیر اعلیٰ و چیف سیکریٹری سے دریاکے ساتھ حفاظتی بند کی تعمیر کی فوری تعمیر کا مطالبہ کردیا،

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) بسین کھاری الخدمت کمیٹی برائے متاثرین سیلاب کے راہنماوں نے وزیر اعلیٰ و چیف سیکریٹری سے دریاکے ساتھ حفاظتی بند کی تعمیر کی فوری تعمیر کا مطالبہ کردیا، بند کی تعمیر میں تاخیر کیاگیاتو گلگت غذر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، جسکی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ہم وزیر اعظم کے جانب سے فلڈ ریلف اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کیلئے 3 ارب صوبائی حکومت کو دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ہم 20 فروری سے گلگت غذر روڈ بلاک کریں گے، ان خیالات کا اظہار کمیٹی کے راہنماوں، حاجی علی محمد حسینی محلہ، حاجی محمد نسیم خان ابوذر غفاری محلہ، مولانا محمد افضل خطیب مسجد بسین کھاری، علامہ شیخ ذاکر حسین بر محلہ اور شیر عباس پٹھان محلہ نے مشترکہ طور پر بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپنے پہلے دورہ گلگت بلتستان، غذر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تین ارب روپے منظوری دی تھی جوبعد میں صوبائی حکومت کو منتقل کئے گئے جو صرف اور صرف سیلاب متاثرین اور ایمرجنسی بنیادوں پر تعمیرات بالخصوص حفاظتی پشتوں کی تعمیر کیلئے تھاحکومت وفاقی حکومت سے ملنے والے فلڈ ریلیف فنڈز کے استعمال پر کیبنٹ ممبران تا حال متفق نہیں ہیں ، بسین کھاری دریا پر حفاظتی بند بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں سیلابی پانی سے بسین کھاری کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سینکڑوں گھروں پر مشتمل رہائشی مکانوں، زرعی کھیت اور مویشی خانوں کو سیلابی پانی سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ، متاثرین سیلاب کے مطالبات نہ مانے گئے تو مجبورا گلگت، غذر روڈ کو 20فروری بروز سوموار سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کرکے شدید احتجاج کریں گے۔ وفد کے ممبران نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے جانب سے حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے دئے گئے پرپوزل کو منظوری دیکر متاثرین کے تحفظات کو دور کیا جائے، بند کی تعمیر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے 2010 میں آنے والے سیلابی صورتحال نے سینکڑوں کنال اراضی، درجنوں رہائشی مکانات، مال مویشی خانوں اور روڈ کو بھی کئی جگہوں پر نقصان پہنچایا تھا، افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کے ناقص تعمیراتی کام کی تاخیر کی وجہ وجہ سے 2022 میں آنے والے سیلابی پانی نے وہی صورتحال دوبارہ دہرایا، اور قریبی علاقوں میں کئی گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے ساتھ سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کھڑی فصلوں کو بھی شدیدنقصان سے دوچا ر کیا، عوام کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے اپنے عملے کے ساتھ فوری متاثرہ علاقے کادورہ کیا اور عوام کے ساتھ ملکر بحالی کیلئے ازخود کام میں شریک ہوئے، انہوں نے اس وقت متاثرین سیلاب کے مطالبے پر حفاظتی پشتوں کی تعمیر کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو پروپوزل بھی بجوایا، مگر افسوس کی بات ہے کہ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے، مشترکہ الخدمت کمیٹی برائے سیلاب متاثرین بسین کھاری کے راہنماوں نے وزیر اعلیٰ ِ چیف سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بسین کھاری کے عوام کے مطالبات منظور کریں، اور بسین کھاری کی آبادی بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں کی جنگی بنیادوں تعمیرات کیلئے احکامات صادر فرمائیں، انہوں نے مقامی میڈیا سے تعلقر رکھنے والے ورکرز سے اپیل کی وہ اپنے اپنے اخبارات اور سوشل میں بسین کھاری سیلاب متاثرین کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل بسین کھاری کے عوام محفوظ رہ سکیں،آپ کی ایک کوشش متاثرین کی پریشانی دور کرسکتی ہے واضح رہے الخدمت کمیٹی برائے بسین کھاری متاثرین سیلاب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مزکورہ مطالبات کی عدم منظوری پر اگلہ لائحہ عمل گلگت غذر روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنہ کے اعلان کے طور پر کریں گے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں