ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔سینیٹر و سینئر سیاستدان
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سینیٹر و خیبر پختونخواہ کے سینئر سیاستدان سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ اقوام عالم ترکیہ زلزلہ زدگان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے انہیں نکالنے کیلئے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے زلزلہ زدگان کوشدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہے ترکیہ اور شام میں ہزاروں عمارتیں تباہ ہو چکی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے۔سینیٹر و سینئر سیاستدان سلیم سیف اللہ خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے ادارے و عالم اسلام ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر افراد کی بھرپور تعاون و مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا پاکستان اور پاکستانی قوم ترکیہ اور شامی زلزلہ زدگان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو صحت یابی نصیب کرے۔آمین
