پیر حسنین محبوب گیلانی کے برطانیہ آمد پر مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ

Spread the love

انٹرنیشل نعت ایسوسی ایشن برطانیہ کے چئیرمن قاری جاوید اختر نے انٹرنیشنل نعت کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ آستانہ عالیہ قادریہ وارثیہ آستانہ لاہور کے سجادہ نشین پیر حسنین محبوب گیلانی کے برطانیہ آمد پر مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا -مزہبی شخصیت چودھری نصیر ساہیوالی اور استاد صفدر کی خصوصی شرکت۔
رپورٹ -عارف چوہدری
انٹرنیشل نعت ایسوسی ایشن برطانیہ کے چئیرمن قاری جاوید اختر نے انٹرنیشنل نعت کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ،آستانہ عالیہ قادریہ وارثیہ آستانہ لاہور کے سجادہ نشین پیر حسنین محبوب گیلانی کے برطانیہ آمد پر مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔ جس میں ممتاز مزہبی شخصیات چودھری نصیر ساہیوالی قاری سبطین علی -استاد صفدر کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی اس موقع پر انٹرنیشل نعت ایسوسی ایشن برطانیہ کے چئیرمین قاری جاوید اختر نے کہا کہ ہم پیر حسنین محبوب گیلانی کے مشکور ہیں جو ہماری دعوت پر برطانیہ تشریف لائے اور آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں ہونے والی محافل میں شرکت کریں گے ہم انکے دلی مشکور ہیں۔ انٹرنیشل نعت ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما قاری سبطین علی نے بھی انہیں برطانیہ آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیر حسنین محبوب گیلانی نے برطانیہ آکر انہیں خدمت کا موقع دیا ہم سب کے لیے قابل فخر و اعزاز کی بات ہے۔ آستانہ عالیہ قادریہ وارثیہ آستانہ لاہور کے سجادہ نشین پیر حسنین محبوب گیلانی نے انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن برطانیہ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اللہ اور اسکے محبوب رسول کے ذکر کو بڑے احسن طریقے سے برطانیہ کے ساتھ دنیا بھر میں پھیلایا ہے میں بھی اس کا حصہ ہوں میرے والد محترم نے ذکر اور میلاد کے حوالہ سےب جو پودا لگایا تھا آج تنا آور درخت بن چکا ہے انکا مذید کہنا تھا کہ دین کا کام ہمیں کرنا چاہیے میں اپنی نوجوان نسل کو دعوت دیتا ہوں وہ ہمارے ساتھ ملکر دین کے پیغام کو پھیلائیں ۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ عشائیہ کے موقع پر ممتاز کاروباری سماجی و مذہبی شخصیات، چودھری نصیر ساہیوالی اور استاد صفدر نے پیر حسنین محبوب گیلانی کو بر طانیہ آنے پر خوش آمدید کیا

انٹرنیشل نعت ایسوسی ایشن برطانیہ نے آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے گزشتہ دہائیوں سے جو سلسلہ جاری کیا ہوا ہے عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں