گورنرخیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیرخوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔اعلامیہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیرخوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ خوشدل خان ملک کو نگران صوبائی وزیر نامزد کیا گیا تھا اور بطور نگران وزیر حلف اٹھاتے وقت وہ سرکاری ملازم تھے جب کہ سرکاری ملازم کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتے۔
