اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدارکی فائرنگ سے لیکچرار جاں بحق۔

Spread the love

فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔پولیس

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق  اطلاعات ہیں کہ چوکیدار  اور  لیکچرار کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیکچرار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کےبعد چوکیدار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہےکہ لیکچرار  بشیر کا تعلق مردان سے ہے، مقتول  کا چوکیدار کے ساتھ پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار  نے آج دوبارہ  تلخ کلامی پر مبینہ طور  پر لیکچرار کو  قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں