ماہ رجب حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلاۃ والسلام کے حوالہ سے ڈاکٹر سید نیر عابدی MBE )کی رہائش گاہ پر خصوصی محفل کا انعقاد

Spread the love

ماہ رجب حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلاۃ والسلام کے حوالہ سے ڈاکٹر سید نیر عابدی MBE )کی رہائش گاہ پر خصوصی محفل کا انعقاد ہوا جس میں سید امجد شاہ کے علاوہ قریبی رفقاء عزیز و اقارب اور شعبہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔

مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
ماہ رجب حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلاۃ والسلام کے حوالہ سے ڈاکٹر سید نیر عابدی (MBE)کی رہائش گاہ پر خصوصی محفل کا انعقاد ہوا جس میں سید امجد حسین شاہ اور قریبی رفقاء عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔اس موقع پر میزبان ڈاکٹر سید نیر عابدی MBE نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلاۃ والسلام کے حوالہ سے خصوصی محفل کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام جعفر صادق کا اہل بیت میں خاص مرتبہ ہے اسلام کی پہلی یونیورسٹی کا قیام انہیں نے کیا اور انکے چار ہزار شاگرد تھے جنہوں نے دنیا بھر میں پھیل کر دین اسلام کا پیغام عام کیا تمام رفقا کا دلی شکریہ ادا کرنا ہوں۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹر سید شارق حسن نے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران اس  محفل میں شریک ہوئے  جہاں حضرت امام جعفر صادق کی دینی خدمات بارے بات چیت ہونے کے ساتھ نیاز بھی تقسیم کی ایسی محافل کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی بخاری نے کہا محفل میں کمیونٹی کے افراد سے ملنے کا موقع ملا میں سمجھتا ہوں کہ ایسی روایات کو برقرار رکھنا چاہیے ۔محفل کے اختتام پر نیاز امام جعفر صادق تقسیم کی گئی ۔

دین اسلام کے لیے اہل بیت کی خدمات اور تاریخ کو نوجوان نسل تک پہنچانے اور زندہ رکھنے کے لیے ایسی محافل کا انعقاد اہل بیت سے محبت کا عملی ثبوت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں