پنجاب حکومت نوجوان نسل کو منشیات کے برے کے اثرات سے بچانےکے لئے سنجیدہ ہے

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )پنجاب حکومت نوجوان نسل کو منشیات کے برے اثرات سے بچانے اور تعلیمی اداروں میں منشتیات کے استعمال کی بیخ کنی کے لئے سنجیدہ ہے اور طلبا و طالبات کو منشیات خصوصا آئس سپلائی کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے، نوجوان نسل ہمارے ملک کے مستقبل کا سرمایہ ہے جس کی بہتر تربیت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں تعلیمی داروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے منعقدہ اجلاس میں کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق ،امتیاز احمد کھچی اور ڈاکٹر ذیشان حنیف اور اے سی جنرل وقاص ظفر سمیت ہیلتھ ،ایجوکیشن ،پولیس اور دوسرے متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -کمشنر شعیب اقبال سید نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں ویگن ڈرائیورز ،گارڈز اور کیٹین مالکان کی سکرینگ کرائیں اور سکولوں میں والدین سے خصوصی میٹنگز کرکے انہیں اس سنگین خطرے سے آگاہ کریں تاکہ بچوں کی بروقت کاونسلنگ ہو سکے اور انہیں منشیات کے استعمال سے روکا جاسکے -انہوں نے سکول کونسلوں کو فعال کرنے اور سوشل میڈیا سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی۔ انہو ں نے کہا کہ طلبا و طالبات میں منشیات کا استعمال ایک سنجیدہ سماجی خطرے کی صورت اختیار کر رہا ہے جس کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے سرکاری سکولوں اور کالجز کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں پر بھی خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں