حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے صوبے میں غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا،پروین غازی

Spread the love

گلگت (پ ر) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے صوبے میں غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔ جی بی کے عوام شدید مایوسی بڑھے گی کم آمدنیوالے معاشی مشکلات سے دوچار ہونگے، وفاقی حکومت فوری طور پر اشرافیہ کے مراعات ختم کریں، وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزراء اور سرکاری آفیسران کے مفت فیول کوٹہ ختم کردئے جائیں، ایک استاد، ایک کلرک اپنے پیسوں سے سرکای دفاترجا سکتاہے تو ایک آفیسر اپنے پیسوں سے دفتر کیوں نہیں جاسکتا، تمام سرکاری آفیسران سے پروٹوکول اور گاڑیاں واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشیت کی تباہی کی وجہ حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات اور مفت خوری ہے ملک کو جس بے دردی سے لوٹا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے آج بنگلہ دیش اور جنگ ذدہ افغانستان بھی ہم سے زیادہ خوشحال ہیں جسکی وجہ حکمرانوں کی ایمان داری اور کرپشن سے پاک ہوناہے کرپشن کے خلاف قوانین سخت ہونا چاہیئے، آج تک کسی کرپٹ سیاستدان کو سز انہیں ملی ہے جسکی وجہ سے ملک معاشی دیوالیہ شے دوچار ہے آج آئی ایم ایف باپ کی طرح ملک کے حکمرانوں کو احکامات دے رہا ہے جو کہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے اسلام کے نام پر بننے والا ملک کرپشن کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے انہوں نے صوبے میں گندم کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اپوزیشن کے ساتھ ملکر صوبے کے عوام کے مشکلات کیلئے اقدامات کریں، سیاسی سکورنگ کا وقت نکل چکا ہے ایسا نہ ہو کہ حکمرانوں کی بے حسی اور انا کی وجہ سے عوامی غیض و غضب کا شکار ہوجائیں، پروین غازی نے کہا کہ ملک اور صوبے کی عوام کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے اللہ ہی ہمارے ملک کو استحکام اور دوام بخشیں، پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ہر چیز کی قیمتیں بڑ ھ رہی ہیں وسائل کی کمی کے باعث سفئید عوام شدید مالی بد حالی کا سامنا کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں