پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے LPG ڈسٹری بیوٹرز کی کمر توڑکر رکھ دی ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے LPG ڈسٹری بیوٹرز کی کمر توڑکر رکھ دی ہے ایسے میں ہم سابقہ نرخناموں پر LPG فروخت نہیں کرسکتے، لہذا ضلعی انتظامیہ فوری طور پر lpg ڈسٹری بیوٹرز کے جانب سے فراہم کی جانے ٹرانسپورٹیشن تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کرے بصورت دیگر ہم شٹر ڈاون ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار LPG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فریداللہ خان اور جنرل سیکریٹری و ترجمان عمران شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار سے ایک ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ ایل پی جی گیس سے منسلک تاجروں پر رحم کریں، بھاری قیمتوں پر لاکر کم قیمتوں پر گیس سلنڈروں کی سپلائی نہیں کرسکتے، پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں نے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے، گھریلو سلنڈو اس موقت لاہور، راولپنڈی، و اسلام آباد میں 4000 سے 4500 تک فروخت ہورہا ہے جبکہ گلگت میں ہمیں 3900 تک پہنچنے والا سلنڈر 3800 پر فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں اپنی جیب سے ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے لہذا ضلعی انتظامیہ ایل پی جی تاجروں کو ڈیفالٹ ہونے سے بچائیں اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق نرخناموں کی منظوری دیں، بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے اگر احتجاج سے بھی مسئلہ حل نہیں ہو ا تو دھر نا سمیت دکانوں کو بند کرکے روڈ پرنکلیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، صدر حاجی فریداللہ خان نے ایل پی جی کاروبار ایک ڈروانا خواب ثابت ہورہا ہے ہمیں اپنی سرمایہ کاری میں لگے رقم کی فکر ہے یہیں صورتحال رہی تو کہیں ہم ڈیفالٹ نہ ہوں، ہمارے دیگر ساتھیوں نے مختلف بنکوں سے قرضہ کرکے کاروبار شروع کیا تھا اب مارکیٹ میں ایل پی جی کے بڑتھے ہوئے تیور نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے عوام زمینی حقائق کو مد نظر رکھیں، ملک کس طرف جارہا ہے موجودہ معاشی صورتحال سے ہم سب پریشان ہیں، آئے روز مہنگائی کا طوفان اٹھ رہا ہے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیائے کی قیمتوں میں اضافے نے تاجر برادری کو بڑا نقصان دیا ہے ترجمان عمران شاہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر دونوں اصول پسند آفیسران ہیں انہیں معلوم ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ بڑتھی ہوئی قیمتوں نے عوام کو شدید اذیت سے دوچار کیا ہے امید ہے ہماری درخواست پر ضرور کوئی کاروائی ہوگی، عہدیداروں نے کہا کہ امید ہے کہ حالات بہتری کی جانب سے آئیں گے تو ہم خود ریٹ کومناسب سطح پر لائیں گے کیونکہ ہم نے ہمیشہ کسٹمرز اور عوامی سہولت کو ترجیح دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں