پرائمری تعلیم لازمی بنیادی تعلیم کا پہلا قدم ہے۔انور اقبال

Spread the love

پرائمری تعلیم کا مرحلہ کسی بھی بچے کی شخصیت اور شعور کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔ڈائریکٹر آپریشن این سی ایچ ڈی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر آپریشن خیبر پختون خواہ انور اقبال نے کہا کہ پرائمری تعلیم لازمی بنیادی تعلیم کا پہلا قدم ہے انہوں نے کہا کہ پرائمری تعلیم کا مرحلہ کسی بھی بچے کی شخصیت اور شعور کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔دنیا بھر میں پرائمری کی سطح پر تعلیم کو بہت اہمیت دی جاتی ہے تعلیم کے طریقہ کار سے لیکر اساتذہ کے چناو تک ہر مرحلہ بہت اہمیت کا حامل ہے تعلیم میں تخلیق کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کہ تعلیم میں خواندگی کی۔ ہمیں سکولوں میں پرائمری کی سطح سے ہی تخلیق کے عمل کو ابھارنا چاہئے تعلیمی اداروں میں ہونے والی بچوں کی پرورش پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے.این سی ایچ ڈی ڈائریکٹر آپریشن خیبر پختون خواہ انور اقبال نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں تعلیمی نظام میں انقلاب لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تعلیم بچوں کے بنیادی حقوق میں سے ہے اس لئے اساتذہ بچوں کی پڑھائی میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو بھی چاہئے کہ بچوں کی تعلیم کےحصول پر توجہ دیں کیونکہ بچے ہمارامستقل ہے اپنے مستقبل پر توجہ ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں