گلگت شہر میں تھوک و پرچون سگریٹ فروشوں کے خلا ف زبردست کریک ڈاون،

Spread the love

گلگت (پ ر) شہر میں تھوک و پرچون سگریٹ فروشوں کے خلا ف زبردست کریک ڈاون، پرانے سٹاک کو نیا ظاہر کرکے فروخت کرنے پر ایک درجن سے زائد دکاند ار ضلعی انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گئے، 06 دکانوں کو سیل، جنرل سٹور مالکان پر جرمانے عائد کردئے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مجسٹریٹس کا دبنگ اعلان، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز AC / یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹس، شیر باز علی، عالم حسین اور میونسپل فورس جوانوں کا سگریٹ کے پرانے سٹاک کو نیا ظاہر کرکے زائد منافع خوری پر درجنوں دکان مالکان، جنرل سٹور مالکان کے خلاف زبر دست کریک ڈاون، متعدد دکاندار نرغے میں آگئے جوٹیال، بس سٹینڈ، جوٹیال پبلک چوک، جوٹیال کینٹ ایریا، خومر بازار، یادگار چوک، ائیرپورٹ چوک، نسیم سینمابازار، گھڑی بازار، اتحاد چوک صدر بازار، راجہ بازار سمیت ہسپتال ایریا میں سیکٹر مجسٹریٹس، شیر باز علی، عالم حسین، احمد اقبال نے عوامی شکایات پر زبردست کاروائی کی، جس کے نتیجے میں گرانفروشی 6 دکانوں کو سیل، ایک درجن سے زائد دکاندارو ں کو قانونی نوٹسز دے دئے، انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے نتیجے میں نیا سٹاک کا تاحال کوئی معلوم نہیں ہوسکا ہے نہ پہنچنے کی اطلاع ہے پرانے سٹاک کو نیا ظاہر کرکے فروخت کرنا بددیانتی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ سماجی جرم بھی ہے معزز تاجروں کو اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں زیب نہیں دیتی ہیں لہذا آئند ہ بڑی سزا سے بچنے کیلئے ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے چھاپہ مار ٹیموں کی کاروائی سے مطمئن اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں