عمران خان کا ہمیشہ یہی سیاسی وطیرہ رہا ہے کہ جس نے عمران خان کا ساتھ دیا اسی کو بدنام کیا۔صوبائی ترجمان کے پی
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اخباری نمائندے سے موجودہ مسلم لیگ ق کی سایسی صورتحال پر اخباری نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن افراد نے مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین سے بے رخی اختیار کی انہیں سوائے پشیمانی کے کچھ نہی ملے گا۔ چیرمین عمران خان نیازی کا ھمیشہ ہہی سیاسی وطیرہ رہا ہے کہ جس کسی نے عمران خان نیازی کا ساتھ دیا اسی کو بدنام کیا۔ وہ کہتے ہیں نا کہ انسان اپنے اوصاف سے ہی عظیم بنتا ہے اونچا عہدہ حاصل کرنے سے نہیں, کیونکہ اونچے مینار پہ بیٹھنے سے کوا کبھی عقاب/ شاہین نہیں بن جاتا.مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا مسلم لیگ ق آج ملک بھر کے تمام صوبوں کے نظریاتی مخلص کھرے ، سچے، عہدیداران ، ورکرز اور جیالے مرکزی صدر قائد چویدری شجاعت حسین صاحب ، سنئیر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،مرکزی رھنما و پنجاب صدر چوہدری شافع حسین اور مرکزی جنرل سیکریٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،مرکزی ویمن وینگ صدر ایم این اے فروخ خان آپا ودیگر مرکزی قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ چٹان اور فولاد کی طرح کھڑے ہیں کھڑے تھے اور کھڑے رہینگے انشاءاللہ۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا مرکزی صدر قائد جمہوریت چوہدری شجاعت حسین صاحب لاکھوں جانثاران ہر میدان ہر معاذ پر اپنے قائد اور انکے اصلی وارثان کے ساتھ ہر لمحے ہر دم ا ک آواز پر لبیک کہنے اور کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے
