بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق افراد محرومی کا شکار ہے۔

Spread the love

جن خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ ملتا ہے ان میں عملہ بھی ہر فرد سے 500 روپے لیتا ہے جو قابل افسوس ہے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت پاکستان کا ایک فلاحی پروگرام ہے جس کے تحت مستحق افراد کو غیر مشروط طور پر نقد رقم فراہم کی جاتی ہے اس پروگرام کے تحت پاکستان کے تمام اضلاع میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین کو ہر چھ ماہ بعد 14000 روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے لیکن کافی عرصے سے اکبر آباد، غریب آباد، ماجوکے، ستی آباد، زرین آباد، اور دیگر علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق افراد محرومی کا شکار ہے جس پر حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے۔جن مرد و خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ(رقم) ملتا ہے ان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ بھی ہر فرد سے 500 روپے لیتا ہیں جو ظلم و زیادتی ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے نے رشوت خوری کا بازار گرم کر دیا ہے عملے کی طرف سے مستحق مرد و خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مستحق افراد پریشانی میں مبتلا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے نمائندہ چارسدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر شازیہ مری، نگراں وزیر اعلی اعظم خان، گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی سے مطالبہ ہے کہ چارسدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام افس میں رشوت خوری اور کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے اور عملے میں جو لوگ کرپشن اور رشوت خوری میں ملوث ہے انکو برطرف کیا جائے اور مستحق افراد کو وظیفہ کی فراہمی یقینی بنانے میں کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں