تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر )
تفصیلات مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ گڑھ فتح شاہ کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں چک نمبر 547 گ ب میں رشتہ کا تنازع خونی تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جانبحق جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں مقامی پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت انتہائی خراب ہے اور بظاہر ان کا بچنا مشکل نظر آرہا ہے۔ لڑائی صادق شیخ اور سرفراز شیخ پارٹی کے مابین ہوا، سرفراز پارٹی نے صادق پارٹی کے منیر احمد کی بیٹی کا رشتہ مانگا۔ انکار پر سرفراز پارٹی نے منیر کے بیٹے پر تشدد کیا جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور پھر صادق شیخ و دیگر پر حملہ بھی کر دیا۔دورانِ لڑائی حملہ آور پارٹی کا عمر دراز قتل ہو گیا جبکہ صدی احمد، ولائیت پسران صادق اور فضل ولد منیر شدید زخمی ہیں۔ جبکہ آپ کو بتاتے چلیں کہ سرفراز پارٹی نے اپنے زخمی اور مقتول کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مبینہ طور پر ان کا کہنا ہے کہ صادق پارٹی کے بندے قتل کرنے سے پہلے تدفین نہیں کریں گے۔ جبکہ مقامی پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی تاندلیانوالہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچ چکی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین دوبارہ تصادم نا ہو سکے۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ آرپی او فیصل آباد نے قانون کے تمام تقاضے پورے کرنے کے احکامات بھی کاری کیے ہیں
محمد سلیم فریدی تاندلیانوالہ
