وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات۔

Spread the love

یاد رہے کہ ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل منیر عاصم اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد کے بارے میں بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پربھی مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں