ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایت پر فتح شیر روڈ کے اطراف بھینسوں کے باڑے ختم کرا دیئے

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کمشنر ساہیوال /ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایت پر فتح شیر روڈ کے اطراف بھینسوں کے باڑے ختم کرا دیئے ،ان باڑوں سے شہریوں کو صفائی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامنا تھا، کمشنر نے شہر سے آوارہ کتوں کے مکمل خاتمے کے لئے خصوصی ہدایت بھی جاری کردیں اورکہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم جاری رکھی جائے۔ اپنے دفتر میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے فتح شیر روڈ کی تعمیر میں بجلی کے پولز کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں جلد دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ مارچ میں اس اہم سڑ ک کی تعمیر مکمل ہو سکے -اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ ،سی او کارپوریشن کاشف محمود ،ایم او ندیم صفدر اور غلام عباس اور اور اے سی جنرل وقاص ظفر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی -پسپ کے سٹی مینجر اسجد علی نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے جو ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران مکمل کر لیا جائے گا -اس کے علاوہ طارق بن زیاد کالونی میں 36 انچ پائپ بچھانے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ کمشنرشعیب اقبال سید نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ خریداری کے لئے آنے والوں کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں خالی سرکاری پلاٹوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں منی پارک بنا کر مکینوں کو تفریحی مواقع بھی فراہم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں