خیبر پختونخواہ میں ایسا نظام لائینگے جس کے تحت نصابی کتب پرنٹنگ مقامی سطح پر کرائی جائیگی۔مشیر تعلیم خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نگران صوبائی مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ایسا نظام لائیں گے جس کے تحت نصابی کتب کی پرنٹنگ مقامی سطح پر کرائی جائے گی تا کہ صوبہ میں پرنٹنگ انڈسٹری کو فروغ ملے۔ گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سمبھالنے کے بعد مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک خیبر پختون خواہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے دفتر پہنچے جہاں مینیجنگ ڈائریکٹر سید فرخ ثقلین کی جانب سے بریفک دی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک کا کہنا تھا کہ ایسا نظام لائیں گے جس سے ٹیکسٹ بکس کی پرنٹنگ کیلئے ہمارے صوبے کی پرنٹنگ انڈسٹری کو فروغ ملے۔ کتابوں کی ترسیل کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اس سے قبل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک کے دورہ پشاور بورڈ کے موقع پر چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان، سیکرٹری مہدی جان، اور کنٹرولر عارف خان نے انکا استقبال کیا۔ نگران صوبائی مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کو پشاور بورڈ میں لئے گئے ریفارمز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور آئندہ آنے والے بورڈز امتحانات کی تیاری کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔
