سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی (کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس الحقیق ہال المرکزجہلم میں زیرِ صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر،شاہد جلیل سیٹھی،چوہدری جاوید اقبال،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،محمد ارشد احمد مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،استاد عبدالرحمان مانی،محمداحمد جمیلSup/Regional chief AKBLجہلم،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اختر شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا اور تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین اور سی سی ڈی سی المرکزجہلم کے صدر ڈاکٹر شاہد تنویر کے کزن جو ناروے میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ان سب کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس کے بعد جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس اجلاس میں ماہ رمضان کے حوالے سےباہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ اس بار بھی ماہ رمضان میں غریب اور مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم کی بجائے نقد رقوم کی تقسیم کی جائے۔تاکہ وہ لوگ اپنی مرضی سے اشیاء خرید سکیں۔ اس سلسلے میں عطیات کے حوالے سے مخیر حضرات سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیتے ہوئے مجموعی طور پر چار لاکھ پچپن ہزار روپے نقد رقوم کا عطیہ جمع کرایا۔اجلاس کے اختتام سے پہلے کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے تیس سیکنڈ کے مختصر وقت میں انتہائی جامع بات کر کے مرحوم صغیر احمد اخلاق کی یاد تازہ کر دی۔اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی چوہدری جاوید اقبال نے کی۔چائے پارٹی سے پہلے میجر (ر) ذرغون گل خان نے تمام حاضرین کی موسم کی مناسبت سے مشہور پھل “کنوں” سے بھر پور تواضع کی۔اس کے بعد اجلاس اختتام پزیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں