
حلقہNA142اورPP198 سے خواتین کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں خواتین کے گھروں دے نکلنے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔۔ عائشہ ارشد خان لودھی
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق محترمہ مریم نواز شریف کی ساہیوال آمد اور ورکر کنونشن سے خطاب کے سلسلہ میں ہاکی گراؤنڈ ساہیوال میں سٹیج لگایا گیا مریم نواز کے استقبال کے لئے یہاں دوسرے حلقوں سے ن لیگ کے کارکن اور ورکرز نے شرکت کی وہیں پر سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی اور ڈویژن صدر خواتین ونگ ساہیوال اور امیدوار حلقہ NA142۔محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے لودھی ہاؤس ہڑپہ شہر میں حلقہ بھر سے مریم نواز کے استقبال۔کی دعوت دی جس پر ان کے ووٹرز سپورٹرز اور ن لیگ کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی لودھی ہاؤس آنے والے تمام شرکاء کا نوید اسلم خان لودھی اور خواتین کا عائشہ ارشد خان لودھی نے والہانہ استقبال کیا آنے والے مہمانوں کے بہترین کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی نما قافلہ لودھی ہاؤس سے شروع ہو کر ہڑپہ اسٹیشن کی جانب رواں ہوا تو راستے میں سٹاپ2/10L پرجواد شاہ سابقہ چیئرمین امن کمیٹی ساہیوال نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ استقبالیہ ریلی کو خوش آمدید کہا جب ریلی ہڑپہ اسٹیشن پر پہنچی تو ہڑپہ سے تعلق رکھنےوالےن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں چوہدری منور۔چوہدری زمان گجر۔عدنان ڈوگر۔حاجی ملک محمد رفیع کھوکھر۔محمد دانش گجر۔طارق جاوید گجر۔ملک سلطان برائلر شاپ والے۔حاجی محمد یونس۔مغل محمد امین۔چوہدری ذوالفقار ارائیں۔ملک غلام عباس الغنی جنرل سٹور والے۔سمیت کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے نوید اسل خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلے مالا ڈال کر پرتپاک استقبال کیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشدخان لودھی نے کہا کہہڑپہ لودھی کے ورکرز نے دختر پاکستان مریم نواز شريف کی ساہیوال آمد کے موقع پر اپنے جوش وجذبہ سے ثابت کردیا کہ ساہیوال ن لیگ کا تھا ہے اور رہے گا
حلقہNA142اورPP198 سے خواتین کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں خواتین کے گھروں سے نکلنے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے جس کے بعد بے شمار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مریم نواز شریف کو خوش آمدید کہنے نوید اسلم خان لودھی اور عائشہ ارشد خان لودھی کی قیادت میں ساہیوال کی جانب روانہ ہوگیا۔
