ہڑپہ ایک طرف اشرافیہ ملک کو نوچ نوچ کر کھا رہی ہے تو دوسری جانب صادق فیڈ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ملازمین کو عرصہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں

Spread the love

تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے آواز اٹھانے والے کو باہر نکال کر گیٹ بند کردیا جاتا ہے ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کو روکا جائے مزدوروں کا اعلیٰ انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تتفصیل کے مطابقِ مین جی ٹی روڈ پر واقع صادق فیڈ پرائیویٹ لمٹیڈ جس میں دور دراز کے شہروں سے لوگ محنت مزدوری کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں مہنگائی اور بے روز گاری کے اس کٹھن دور جس میں مزدور کے لیے گھر کا چولہا چلانا مشکل ہوگیا ہے وہیں پر صادق فیڈ پرائیویٹ لمٹیڈ کی بے رحم انتظامیہ مزدوروں کو چار چار ماہ کی تنخواہیں نہ دے کر انہیں خود کشیاں کرنے پر مجبور کررہی ہے اس سے بھی بڑا المیہ تو یہ کہ ضلعی انتظامیہ مزدوروں کے نام پر بننے والی این جی اوز نے بھی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں صادق فیڈ پرائیویٹ لمٹیڈ ملز کے مین گیٹ کے سامنے سراپا احتجاج مزدوروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کبھی بھی مقررہ وقت پر تنخواہیں نہیں دیں اس کے باوجود ہم کام کرتے رہے لیکن اب تو ظلم کی انتہا ہوگئ کہ ہمیں مسلسل کئ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں ہمیں صبر کا درس دے دے کر ہماری امیدوں کی قبر کھود دی اب نوبت جہاں تک پہنچ چکی ہے کہ جو مزدور اب آواز بلند کرتا ہے اسے دھکے دے کر باہر نکال کر اس کا گیٹ بند کردیا جاتا ہے مزدوروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم میں سے بہت سارے ایسے مزدور بھی ہیں جن کہ گھروں میں ڈلیوری کیس اور معاملات چل رہے ہیں مگر پیدے نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے گھروں کو نہیں جاسکتے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری تنخواہوں سے کٹوتی تو کی جاتی ہے مگر ہمیں بونس وغیرہ تین چار سال سے نہیں دیا جارہا ہماری وزیراعلیٰ پنجاب گوورنر پنجاب کشمنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہمارے اس اوپر ہونے والے ظلم و زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور ہماری کئ ماہ سے روکی گئ تنخواہیں دلواکر ہماری دادرسی کی جائے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں