کے پی نگران حکومت تبادلے و تقرریاں فلفور بند کرے الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی ایکشن لیں۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نگراں حکومت خیبر پختون خواہ غیر قانونی طریقوں سے اعلی افسران کے تبادلوں اور تقرریوں میں مصروف ہے جو قابل مزمت و قابل افسوس ہے اس وقت خیبر پختونخواہ کے ادارے قابل اور محنت کش اعلی افسران کے زیر نگرانی ہے جس کی وجہ سے ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہے نگران حکومت صرف تین مہینوں کیلئے بنی ہے اور اپنی مرضی سے اپنے بندوں کو اعلی عہدوں پر تقرریاں جاری کرتے ہیں۔جو صوبے اور خیبر پختون خواہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے یہ کونسا قانون ہے جو اقتدار میں اتا یے وہی حکومت اداروں میں اعلی عہدوں پر اپنے بندوں کو بیٹھاتے ہے جو میرٹ کی بنیاد پر تعینات ہونے والے افسران کے ساتھ نا انصافی ہے اداروں میں خدمات انجام دینے والے اعلی افسران کے تبادلے بند کریں.خیبر پختون خواہ عوام نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ ہے کہ خیبر پختون خواہ میں غیر قانونی طریقوں سے تبادلوں اور تقرریوں کیخلاف فلفور ایکشن لیا جائے تا کہ قابل اور ایماندار افسران کے ساتھ ناانصافی بند ہو سکے۔
