جہلم(اختر شاہ عارف)آج میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ڈھوک جمعہ میں خواتین اور بچوں کےلیئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔یہ فری میڈیکل کیمپ ایم سی ایچ سنٹر المرکزجہلم انچارج تہمینہ گل چوہدری کی زیرِ نگرانی لگایا گیا۔اس فری میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد کا فری طبی معائنہ کیا گیا۔اور انہیں مفت ادویات مہیا کی گئیں۔یہ کیمپ ڈھوک جمعہ میں ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کی جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ کی رہائش گاہ پر لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر اس کیمپ سے مستفید ہونے والی خواتین اور اہل محلہ نے المرکز جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ اور تہمینہ گل چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جبکہ علاج معالجہ کرانا تو درکنار ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔ایسے پرآشوب دور میں یوں فری میڈیکل کیمپ لگانا اور مفت ادویات فراہم کرنا انتہائی قابلِ تحسین اور نیکی کی روح کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم اور دیگر فلاحی ادارے بھی نیکی کے اس سفر کو جاری وساری رکھیں گے۔
