گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے سوشل اور پرنٹ میڈیا کے خبروں کا نوٹس لے لیا

Spread the love

گلگت(پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے سوشل اور پرنٹ میڈیا کے خبروں کا نوٹس لے لیا، تحصیلدار کی قیادت میں مجسٹریٹس، انسپکٹرز تجاوزات کا ایف سی کانسٹبلری،رینجرز کے اورا یم سی فورس کے جوانوں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ جوٹیال، سپریم اپلیٹ کورٹ ایریا، پبلک چوک، غذنوی چوک، ہیلی چوک، جوٹیال کینٹ ایریا، اور یاد گار بازار میں بڑی کاروائی، موبائل مارکیٹنگ کرنے والے سوزوکی تاجروں، جنرل سٹور مالکان، تھوک و پرچون دکانداروں اور درجنوں سبزی و فروٹس منڈی مالکان نرغے میں آگئے، بڑ ے جنرل سٹوروں میں اشیائے خوردنوش کے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمدنہ کرنے، فٹ پاتھوں کو قبضہ کرکے کاروبار کرنے، خود ساختہ مہنگائی کرکے سادہ لوح شہریوں کو دونوں سے ہاتھوں سے ناجائز منافع بٹورنے پر دودرجن سے زائد دکانداروں کر گرفتار کرکے اشیائے خوردنوش سے لدھے تین عد د سوزوکیوں، دو عد اڈاٹسن اور ایک عدد چنگچی رکشہ کو بھی قبضے میں لے لیکر تحصیل آفس پہنچادئے گئے، اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارنے میڈیا کے لئے جاری بیان میں واضح کیاکہ عوام کو ناجائز منافع کے لالچ میں دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو نہیں بخشوں گا، جبکہ گرانفروشی کے خلاف کوئی رعائت نہیں ملے گی سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی شامت آگئی ہے انہوں نے تاجر تنظیموں سے کہاکہ وہ گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کی سرزنش کریں، ہم نے ملکر کر رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو خو ساختہ مہنگائی سے محفوظ رکھنا ہے، مہنگائی کا نام دیکر عوام کو دوگنی قیمت میں اشیائے خوردنوش کی خریدوفروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسلمانوں کے مقدس مہینے میں مسلمان تاجروں کی جانب سے مہنگائی کا بم نہیں گرانے دیں گے انہوں نے کہا کہ پولٹری اور بڑے، چھوٹے گوشت کے قیمتوں میں استحکام دینے کیلئے آج جمعرات کے روزشہر کے بڑے پولٹری بیوپاریوں کے ساتھ بیٹھک ہوگی، جس میں از نو قیمتوں کو تعین کیا جائے گا کہ استور اور غذر میں مرغیوں کا گوشت گلگت کے نسبت سسنا کیوں ہے انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے کوئی رعائت نہیں دی جائے گی، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ جہاں کہیں بھی قیمتوں کی خلاف ورزی ہوگی الفا کنٹرول سیل پر شکایات درج کرائیں پھر دیکھیں کہ انصاف ہونا ہے کہ نہیں، میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ تاکہ شہر کو خودساختہ مہنگائی مافیا سے پاک کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں