گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر MC گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ اراضی معاویضہ کیسزکو جلد حل کرکے حقداروں کو حق دلائیں گے زیر التوا معاویضہ کیسز کو جلد نمٹایا جائے، متنازعہ زمینوں اور آبادی دہ کیسوں کو ریکارڈ کے مطابق حل کرلیں گے یہ باتیں انہوں نے یہاں شہر کے مختلف جگہوں کے دورے کے موقع پر اراضی کیسز کے حل کیلئے ریکارڈ مال، ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیس جوانوں کے ہمرا دورے کے موقع پر ماتحت سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈٖیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی مالکان، سائلین او ر سرکاری منصوبوں کیلئے اراضی دینے والے زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کردی ہے میرا مقصد ہے عوام کے مسائل فوری حل ہوں اور وقت پر انصاف مل سکے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرگلگت کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انکا کہنا تھا کہ سائلین کے درخواستوں پر فوری کاروائی کی جارہی ہے سرکاری معاویضوں کی غیرضروری تاخیر پر متعلقہ ریونیو سٹاف سے بازپرس کی جائے گی، معاویضہ کیسز کو میرٹ اور شفاف انداز میں حل کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے حلقہ مجسٹریٹس کاروائیاں تیز کریں، زمہداریوں میں کوتاہی بھرتنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی کیا جائے گی
