ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔چیف اکرام الدین

Spread the love

انسانی اسمگلرز اور انکے سہولت کار بارڈر پار کرنے والے انسانی جانوں کے دشمن ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے ایسے واقعات کی وجہ سے بارڈر پار کرنے والے افراد کی اموات اور دیگر حادثوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس پر توجہ کی اشد ضرورت ہے جب تک انسانی اسمگلرز کیخلاف سخت قانون کاروائی نہیں ہوگی تب تک ایسے واقعات کا خاتمہ نہ ممکن ہے انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلروں نے ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے اور کر رہے ہیں لیکن ابھی تک انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) اور ملکی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے مل کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے کیونکہ انسانی اسمگلرز اور انکے سہولت کار انسانی جانوں کے دشمن ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طریقوں سے یورپ انے والے افراد سے بھی مطالبہ ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے سے گریز کرے کیونکہ غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنا موت سے لڑنا ہے جو اپنے ساتھ اور اپنے فیملیز کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک ہو چکے تھے جس میں 28 پاکستانی بھی شامل ہیں اس کے بعد لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں