چھ بچوں کے باپ اوباش نوجوان کی ساڑھے تین سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کی کوشش

Spread the love

ہڑپہ نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع چک نمبر 183/9Lمیں چھ بچوں کے باپ اوباش نوجوان کی ساڑھے تین سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کی کوشش دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔۔۔۔۔۔

بچے کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ملزم صلح کے لئے کبھی منت سماجت تو کبھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ڈی پی او ساہیوال اور ڈی ایس پی صدر سرکل ملزم کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیں متاثرین کا مطالبہ

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع چک نمبر 183/9Lکے رہائشی محمد منیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ساڑھے تین سالہ بچے محمد حسین کو ہمارا ہمسایہ ریاست علی ولد عطاء محمد ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے اہل خانہ کا کوئی فرد موجود نہ تھا بچے کے غائب ہونے پر بچے کی ماں نے بچے کی تلاش شروع کردی ادھر ادھر تلاش کرتے کرتے جب ملزم ریاست علی کے گھر کے سامنے سے گزر ہوا تو بچے کے رونے کی آواز سنائی دی جس پر بچے کی ماں نے اندر جا کر دیکھا تو ریاست علی بچے کو الٹا لٹا کر بد فعلی کی کوشش کررہا تھا بچے کو برآمد کیا پولیس تھانہ ہڑپہ نے اطلاع ملتے ہی قانونی کارروائی شروع کردی ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ نمبری 147/23 درج کرلیا اس کے باوجود ملزم ابھی تک گرفتار نہ کیا جاسکا بچے کا میڈیکل کروایا گیا جس میں بچے سے بدفعلی کی کوشش ثابت ہوئی ڈی این اےٹیسٹ کے لیے بچے کے کپڑوں سے مواد کے سیمپل لے لیے گئے کئ دن گزرنے کے باوجود مواد کا دوبارہ سے سیل ہونا اور کئ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ڈی این اے ٹیسٹ کا نہ ہونا یہاں شکوک وشبہات پیدا کررہا ہے وہی پر یہ ٹال مٹول ملزم کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے متاثرہ بچے کے والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں کبھی منت سماجت تو کبھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر صلح کے لئے مجبور کیا جارہا ہے اس مقدمہ بارے تفتیشی افسر عثمان بھٹی کا کہنا تھا کہ ملزم آج شام تک پیش ہوجائے گا اور ڈی این اے کے لیے آج ڈاکٹ وغیرہ بنوا رہا ہوں کل ڈی این اے ٹیسٹ ہوجائیں گے سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ واقع 27فروری کو ہوااور معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والا درندہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود سرعام گوم پھر رہا ہے ملزم کے لیے پولیس تھانہ ڈیرحیم کا نرم گوشہ جس سے ناصرف اس بچے سے بد فعلی کے ملزم بلکہ دیگر جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہونگے متاثرین اور عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم سے بچے سے بد فعلی کے ملزم کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے اسے سخت سے سخت سزا دلوا کر متاثرین کی داد ردی کی جائے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں