ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے روڈ سیفٹی و پتنگ بازی کے متعلق گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ریاض احمد نے روڈ سیفٹی و پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے میں خصوصی لیکچر دیا ۔انہوں نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک قابل دست اندازی جرم ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے پتنگ بازی کے شوقین افراد کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنی زندگیاں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبا کو آگاہی فراہم کریں کہ وہ اس خونی کھیل سے باز رہیں۔بعد ازاں اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر ساہیوال رائے خضر حیات انجم نے بھی طلباء کو دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل ہیلمٹ سائیڈ و مرر کا استعمال اور ون ویلنگ سے اجتناب کرنے پر خصوصی زور دیا انہوں نے مزید یہ کہا کہ کم عمر طلبہ موٹر سائیکل کا استعمال ہرگز نہ کریں سیمینار کے اختتام پر طلباء کو آگاھی پمفلٹ اور بروشر بھی تقسیم کئے گئے
