مشہور سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے لیئے عطیہ

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)آج ڈسٹرکٹ سیشن جج محترم ضیاء اللہ خان نے محترم سینئیر سول جج کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ جیل سپرنٹینڈنٹ آفتاب احمد باجوہ،فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و ممبر ویلفیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ جیل اور چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم بھی تھے۔ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں بنے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سنٹر اور سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔یہ ایجوکیشن سنٹر اور سپورٹس کمپلیکس معروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے قیدی بچوں کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیئے بنوایا ہے۔تا کہ وہ رہائی کے بعد معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے اس ایجوکیشن سنٹراور سپورٹس کمپلیکس کے علاوہ قیدیوں کے لیئے کھیلوں کا سامان،ایک سو کمبل،ایک سو پچاس جرسیاں،آٹھ سو پچاس کاؤنٹر تسبیحات،چالیس جوڑے جرابیں،خواتین قیدیوں کے لیئے پچیس شالیں،دو عدد نئے ٹیلیویژن،دو عدد مرمت ٹیلی ویژن اور چالیس عدد پھل دار پودوں کے عطیات دیئے۔ان کے اس انسان دوست جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے ان عطیات کے لیئے ان کا بیحد شکریہ ادا کیا گیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحب نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔اور معمولی نوعیت کے قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات صادر کیئے۔انہوں نے قیدیوں کے لیئے کھانے کا معیار بھی چیک کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔بعد ازاں وہ قیدی خواتین کی بیرک میں گئے اور ان کے مسائل سنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں