گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ فٹ پاتھ مافیا اور ناجائز منافع خوروں کی شامت آگئی ہے مہنگائی کے نام پر خود ساختہ قیمتیں لگاکر خریدو فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، دکانوں کا مال اٹھاکر فٹ پاتھ کو قبضہ کرکے خریدو فروخت پر کاروائی کی جائے، چھاپہ مارٹیمیں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزکریں، مجسٹریٹس، میٹ، فوڈ انسپکٹرز، بلڈنگ انسپکٹرز میونسپل فورس روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ دیں، انہوں نے مرغیوں کے زندہ اور گوشت کے نرخناموں پر عملدرآمد پر اطیمنا ن کا اظہار کیا، بعد ازاں انچارچ پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہداایات دیں کہ روزانہ صبح قیمتوں میں ردو بدل یقینی بنائیں، پولٹری مافیا کو لگام دینے کیلئے قیمتوں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے گی زائد منافع خوری پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی، پیشہ وارانہ امور میں غفلت، نااہلی اور کاہلی پر سخت کاروائی کی جائے گی
