احساس یوتھ ونگ کا احسن اقدام 2/10 عباسپور کے قبرستان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا عوامی وسماجی حلقوں کا خراج تحسین

Spread the love

شجرکاری مہم میں سرپرست اعلیٰ احساس یوتھ ونگ سید اقرارحسین شاہ بخاری۔بانی احساس یوتھ ونگ محمد ایوب سومرہ۔سید جواد حسین شاہ۔سید محمدعمران عرف مانی شاہ۔سید مون شاہ۔نائب صدر احساس یوتھ ونگ حسنین۔چوہدری محمد ارسلان۔اور رجب علی کی خصوصی شرکت

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق احساس یوتھ ونگ تنظیم کا ایک اور احسن اقدام سیداقرار حسین بخاری۔کی زیر سرپرستی چلنے والی اس فلاحی تنظیم کی جانب سے 2/10L عباس پور کے قبرستان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اس موقع پرسید اقرار حسین شاہ بخاری۔بانی احساس یوتھ ونگ محمد ایوب سومرہ۔سید جواد حسین شاہ۔سید محمدعمران عرف مانی شاہ۔سید مون شاہ۔نائب صدر احساس یوتھ ونگ محمد حسنین۔چوہدری محمد ارسلان۔اور رجب علی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سید جواد حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ احساس یوتھ ونگ کے تمام عہدداران و ممبران کےہم بے مشکور ہیں جنہوں نے پودے لگانے کا سلسلہ شروع کیا بانی احساس یوتھ ونگ محمد ایوب سومرہ نے کہاکہ ہم از قبرستان میں مختلف قسم جس میں پھل پھول اور سایہ دار درخت شامل ہیں کہ پانچ سو پودے لگارہے ہیں اس کے علاوہ ہمیں یہاں بھی جگہ میسر ہوئی ہم انشاءاللہ بلا تفریق پودے لگانے کا سلسلہ جاری وساری رکھیں گے بلکہ ہم عوام الناس کو دعوت عام دیتے ہیں کہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ملک پاکستان کو اس کے سبز ہلالی پرچم کی طرح سرسبزوشاداب بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں