
ہڑپہ نئی انتظامیہ اور کوالیفائیڈ سٹاف کی زیر نگرانی الائیڈ سکول کے سالانہ رزلٹ پلے گروپ تا میٹرک ایڈمیشن اینڈ اسپائر گروپ آف کالجزز ہڑپہ کیمپ کی اوپننگ تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابقہ MPA نوید اسلم خان لودھی چیئرپرسن امید صبح اور امیدوار حلقہ NA142 محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے کیمپس کا افتتاح کیااور پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقیسم کیے
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق الائیڈ سکول کے سالانہ رزلٹ اور پلے تامیٹرک ایڈمیشن اینڈ اسپائر گروپ آف کالجزز کے ہڑپہ کیمپس کی اوپننگ تقریب کا اہتمام کیا گیا اس اوپننگ تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی اور چیئرپرسن امید صبح اور امیدوار حلقہ این اے 142 محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ تھیں تقریب میں بچوں نے مختلف خاکے پیش کیے اور حاضرین تقریب سے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمہمان خصوصی نویداسلم خان لودھی نے کہا کہ آج مجھے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ اسپائر گروپ آف کالجزز نے ہڑپہ میں اپنے کیمپس کے قیام کی تقریب میں مجھے مدعو کیا یقیناً اد کیمپس کے قیام سے اس علاقہ کے بچے بچیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع حاصل ہوگا انہوں نے تقریب میں آئے بچوں کے والدین اور ادارے کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے عائشہ ارشد خان لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ارشد خان لودھی نے اپنے حلقہ میں وومن کالج کی بنیاد رکھی سپورٹس کےلیے فٹبال سٹیڈیم تعمیر کروایا انہوں نے طلباء وطالبات کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کبھی کسی کام۔کو کرتے وقت یہ مت سوچنا کہ یہ نہیں ہوسکتا آپ ہمت کریں انشاء اللہ وہ کام ہو جائیگا شرط یہ ہے کہ اپنے والدین کی فرمانبرداری کو ترجیج دیں مہمانان خصوصی نے پوزیشن لینے اور بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اسپائر کالجز محمد انس اعوان نے کہا کہ ہڑپہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے بچوں کو ایف ایس سی پری میڈیکل۔ایف ایس سی پری انجینرنگ ۔آئی سی ایس۔ایف اے(آئی ٹی) آئی کام جیسی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں اب یہ سب معیار تعلیم آپ کو اپنے شہر ہڑپہ میں ہی ملے گی
