کھیوڑہ محلہ کریم پورہ میں چوڑی کی واردات،شہری قیمتی موٹر سائیکل سے محروم

Spread the love

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی راشدخان)
کھیوڑہ محلہ کریم پورہ میں چوڑی کی واردات،شہری قیمتی موٹر سائیکل سے محروم۔
نامعلوم چور چھت کے راستے گھر میں داخل ہوکر صحن میں کھڑا ہنڈا پرائیڈ 100ccلے اڑے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکےکاروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق محلہ کریم پورہ کے رہائشی محمد سرفراز جو ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان میں بطور کلرک ملازم ہے کہ گھر سے اس کا سرخ رنگ نمبر AKN-9709ماڈل نمبر 2022ہنڈا پرائیڈ 100ccچوڑی ہوگیا اس موقع پر محمد سرفراز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ4اور 5مارچ کی درمیانی شب یہ وقوع پیش آیا،میں نے اپنا موٹر سائیکل روٹین کےمطابق صحن میں کھڑا کیا جسےنامعلوم چور جنکی تعداد کا علم نہیں چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے کیونکہ باقی گھر مکمل کور ہے موٹر سائیکل جسکی مالیت 150000تقریبا ہے لیکر فرار ہوگئے جسکا علم صبع بیدار ہونے پر ہوا،اس کے فوری بعد واقع کی رپورٹ مقامی پولیس چوکی کھیوڑہ میں کروا دی گئی،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دفعہ 381A ت پ نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔چوری کی اس حالیہ واردات سے شہری خوف ہراس میں مبتلا ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ شہر میں پیٹرولنگ کے نظام کو فعال کروایا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں