وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرانے سے جواں سال طالب علم زندگی کی بازی ھار گیا. موضع گنیانوالہ کا 16 سالہ نوجوان عمران اقبال اپنے گاوں سے موٹر سائیکل پر سوار کالج آرھا تھا کہ احمد نگر روڈ پر ھڈی فیکٹری کے قریب اوور ٹیک کرتے ھوئے کھمبے سے ٹکرا گیا جس سے اسکے سر پر شدید چوٹیں آئیں زخمی کو طبی امداد کے لئے تحصیل ھسپتال وزیرآباد لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ھو سکا .متوفی پنجاب کالج میں فرسٹ ائیر کا سٹوڈنٹ تھا.حادثہ کی اظلاع ملتے ھی ہسپتال میں اس کے ساتھی طلباء اور شہریوں کا جم غفیر اکٹھا ھو گیا جہاں اس کے کلاس فیلو نمناک آنکھوں کے ساتھ غم کی تصویر بنے ھوئے تھے.
