قاسم علی شاہ صاحب اس بات کو اتنی آسانی سے نوجوان نسل کو سمجھا دیتے ہیں جس کو بیان کرنے میں مصنف نے کتاب لکھ دی ہو

Spread the love

ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل ( سی۔ای۔او. فتح لا چیمبر لیگل ایڈ فورم جہلم) لیگل ایڈوائزر اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یو کے.ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب کی قاسم علی شاہ صاحب سے ملاقات
ایڈووکیٹ امجد گوندل صاحب نے بتایا کہ مورخہ 2 مارچ 2023 کو کسی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ شاہ صاحب جہلم آئے ہیں تو ان سے ملاقات کی درخواست کی جو انہوں نے کھلے دل سے قبول کی شام جی ٹی روڈ کے ساتھ واقع ایک پبلک پلیس پر سازگار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
گوندل صاحب کا کہنا تھا کہ قاسم علی شاہ صاحب ایک محنتی انسان ہیں نوجوانوں میں ایک عزم ایک تحریک کو پیدا

کرنے میں ان کا کردار نمایاں ہے ان کے ذاتی تجربات ہوں یا مختلف کتابوں سے ماخوذ کیا گیا علم ہو یہ اسے بیان کرنا جانتے ہیں۔ اللہ نے قاسم بھائی کے الفاظ میں انرجی رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو سننے دیکھنے اور چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ ملک و قوم کی تربیت میں شاہ صاحب کا کردار پاکستان کی تاریخ کا حصہ رقم کیا جائے گا۔ یہ یاد رہے کہ ہر انسان کی شخصیت کے مختلف پہلو ہیں ہر کوئی دوسرے کو اپنے ظرف کے مطابق دیکھ سکتا ہے اس لئے وقتی باتوں پر غور کئے بغیر کسی کی شخصیت کے بہترین پہلو دیکھنا بھی ایک ہنر ہے جس کے لئے معاشرے کو مزید تربیت کی ضرورت ہے۔ شاہ صاحب نے اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب کا تحفہ دیا ‘راہ عظم میں ‘۔
ملاقات میں مومنہ ماہرو گوندل، محمد احمد فتح گوندل اور محمد علی فتح گوندل بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں