گلگت (پ ر) لینڈ ریونیو ریفارمز ایکٹ کے ڈرافٹ کی تیاری کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا عوام کے ساتھ بڑی بیٹھک، عمائدین گلگت نے خالصہ سرکاری اراضی کوقانونی طور پر مالکانہ حقوق کیلئے صوبائی حکومت کا ریفارمز ایکٹ کی تیاری بڑی پیش رفت قراردیا، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے عوامی رابطہ مہم مستحسن اقدام ہے پشتنی باشندگان کو انکا جائز حق ملے گا، کمیٹی سفارشات طے کرے گی جسکا جہاں حق ہوگا وہی اسکو اسکاحق دیاجائے گا،ضلعی انتظامیہ نے اپنے نقطہ اجلاس سے آگا کردیا، مشاورتی اجلاس میں شرکائے اجلاس نے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لینڈ ریفارمز ایکٹ کی تیاری کے سلسلے میں دربار ہال تحصیل آفس گلگت میں گلگت شہر کے سیاسی، سماجی عمائدین اور نمبرداروں کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ خالصہ سرکاری اراضی کو عوامی ملکیتی حقوق دینے کیلئے صوبائی حکومت کے ہدایات پر من وعن عمل کیاجارہاہے اس سلسلے میں لینڈ ریفارمز ایکٹ کی تیاری کے سلسلے میں مختلف سیاسی، سماجی اور نمبرداروں کے ساتھ مشاورت کا عمل تیز کیا ہے، مشاورت کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ نئے قانون سے متعلق آگاہی دینی ہے ہمار ا مقصد حقداروں کو انکا حق دینا ہے قبضہ مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ جان چھڑائی جارہی ہے مزکورہ ایکٹ کے تحت عوامی اراضی پر غاصبانہ قبضے کو ختم کرایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکاری سے متعلق عوام کا بڑا اور درینہ مطالبہ تھا جس کے حل کیلئے صوبائی حکومت نے لینڈ ریفارمز ایکٹ بنانے کا اعلان کیا اب جبکہ ایکٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے زیادہ سے زیادہ عوامی رائے کو شامل کرنا ہے جوکہ خالصہ سرکاری اراضی کے تقسیم میں مدد مل سکے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ حد 1920 رکھی ہے تاکہ تب تک گلگت میں رہائشی اور پشتنی باشندگان کو انکا حق مل سکے گا، اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی یہی حد مقرر کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں مقامی،غیر مقامی شہریوں کا تزکرہ عام ہے ان جیسے مسائل کے حل کیلئے مقامی انتظامیہ باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے کہ لینڈ مافیا کے عزائم کو خاک میں ملاکر عوامی زمینوں کو عوام میں تقسیم یقینی بنایا جاسکے، عوامی مطالبات کی روشنی میں حکومت نے سنجیدہ اقدامات شروع کررکھے ہیں انشاء اللہ مثبت نتائج برآمد ہونگے، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے شرکائے اجلاس کو لینڈ ریفارمز ایکٹ کے مندرجات پر تفصیلی روشنی ڈالی، عمائدین کے جانب سے مختلف سوالات کے مثبت انداز میں جوابات دئے، اجلاس میں سینئر سیاستدانوں، محمد موسیٰ، سلطان گولڈن، عبدالغنی، نمبرار اعلیٰ جاوید انور، الف خان، حاجی اکبر خان، سوشل ورکر محمد طاہر شاکر، پشتنی باشندگان کے صدر شمشاد حسین، حاجی نائب خان، و کثیر تعداد میں عمائدین شہر شریک ہوئے، واضح رہے اس سے قبل صحافیوں، اور وکلا برادری کے ساتھ کامیابی سے مشاورتی اجلاس اختتام پزیر ہوئے ہیں لینڈ ریفارمز ایکٹ کے تیاری کے سلسلے میں شہرکے نوٹ ایبلز، سیاسی و سماجی راہنماوں اور نمبرداروں کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا، جوکہ بہت ہی حوصلہ افزا نتائج کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے آگاہی ورکشاپس، مشاورتی اجلاس کو لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کیلئے اہم قراردیا۔
