گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین کا بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کاروائی، متعدد قصائی، پولٹری شاپس مالکان، اور جنرل سٹور مالکان نرغے میں آگئے، 06 قصائیوں، 5 پولٹری شاپس مالکان،اور 12پرچون دکانداروں کو جرمانے اور قانونی نوٹسز جاری کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میٹ انسپکٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین، اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے مختلف مارکیٹوں میں واقع دکانوں، قصائی کے دکانوں، پولٹری شاپس اور تھوک و پرچون دکانوں پر اچانک چھاپے مارے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران گرانفروشی پر متعدد دکان مالکان پربھاری جرمانوں کیساتھ قانونی نوٹسز دئے کہ وہ سکاری نرخناموں پر عملدرآمد کریں، زائد منافع نہ کمائیں، عوام کو پریشان نہ کریں، مہنگائی کارونان روتے ہوئے دوسروں کو خودساختہ مہنگائی کے دلدل میں نہ لیجائے، انہوں نے قصائیوں کو انتباہ کیا کہ وہ گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ نہ کریں، بصورت دیگر جیل کے ساتھ دکانوں کو سیل اور لائسنس منسوخ کریں گے، انہوں نے پولٹری مالکان کو حکم دیاکہ وہاسسٹنٹ کمشنرکیجانب روزانہ کی بنیاد پرمقررہ نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی
