رمضان المبارک کے حوالے سے سی ڈی سی المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس۔

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) رمضان المبارک کے حوالے سے سی ڈی سی المرکزجہلم کی ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم المرکز جہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پیش کیا گیا۔جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے ماہ رمضان کے حوالے سے ایک لائحہ عمل طے پایا گیا۔اس اجلاس میں سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے ایک بیوہ کو سلائی مشین بمعہ موٹر کا عطیہ بھی دیا گیا۔تاکہ وہ کپڑے وغیرہ سلائی کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔ اجلاس میں المرکزجہلم میں ماہ مارچ میں سی ڈی سی کے زیرِ اہتمام ہونے والے مشاعرے اور 23-مارچ کے پروگرام کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کے بعد یہ طے پایا گیا۔کہ چونکہ 23-مارچ کو پہلا روزہ متوقع ہے۔ اس لیئے ان دونوں ایونٹس کا انعقاد ماہ رمضان کی آمد سے پہلے کیا جائے۔اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں