
ہڑپہ۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی تھانہ ہڑپہ میں کھلی کچہری آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال بھی موقع پر موجود
آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور بلاخیر انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے بروقت ایف آئی آر کا اندراج قحبہ خانوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور لوگوں کے مسائل کے فوری حل کےلیے ہر ماہ کھلی کچہری لگائی جائے گی ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا شرکاء سے خطاب
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق انصاف کی فوری فراہمی اور تھانہ میں آنے والے سائلین کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ ہڑپہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں ہڑپہ شہر اور ہڑپہ اسٹیشن کی تاجربرادری کے نمائندوں امن کمیٹیوں کے عہدداران و مبمران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ سائلین بھی آئے ہوئے تھے کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال ملک تصور اعوان بھی موقع پرموجود تھے ڈی پی او ساہیوال نے تاجر برادری اور امن کمیٹیوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور امن و امان کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اد کے بعد ڈی پی او ساہیوال اور ڈی ایس پی صدر سرکل نے آنے والے سائلین سے ان کے مسائل سنے بعض مسائل کو فوری حل کے لیے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے بعض معاملات کی انکوائریز ڈی ایس پی صدر سرکل کے سپرد کردیں عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا کہ پولیس کا کام ہے عوام الناس کے مال وجان کی حفاظت کرنا ہے ڈی پی او ساہیوال نے مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور آنے والے سائل کی شکایت پر فوری عمل کرتے ہوئے ایف آئی آر اور اس کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے جانوروں کی چوری قحبہ خانوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تاخیر اور تفریق سخت سے سخت کاروائی کرنے کے احکامات دیے
