ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا ہے حکومت کی جانب سے گندم خریداری کے ہدف کے حصول کے لئے ضلع میں گندم کی کٹائی سے پہلے باردانہ کی منصفانہ تقسیم

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا ہے حکومت کی جانب سے گندم خریداری کے ہدف کے حصول کے لئے ضلع میں گندم کی کٹائی سے پہلے باردانہ کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری کے لئے فول پروف سسٹم بنایا جائے تاکہ گندم کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا معاوضہ بروقت یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گندم خریداری مہم کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید، اے ڈی سی آر اعتزاز اسلم مارتھ اور ڈی ایف سی علی عمران سمیت مارکیٹ کمیٹی، پولیس اور سپیشل برانچ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے افسران پر زور دیا کہ گندم کی دوسرے اضلاع سملنگ روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ مقررہ ٹارگٹ کو پورا کے جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریداری سنٹرز پر کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاوضہ کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں