پاکستان بارکونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل سے شکایت کی فوری تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا.شکایت پاکستان کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے دائر کی۔کونسل نے کہا ہے کہ شکایت آئین کے آرٹیکل 209کے تحت دائر کی گئی ہے۔پاکستان بارکونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل سے شکایت کی فوری تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔
