پیپلز پارٹی نے پی پی 102 میں ایم پی اے کے امیدوار کا نام فائنل کر دیا

Spread the love

تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)
غلام عباس وہنیوال کی نامزدگی کا اعلان پیپلز پارٹی کے سنئیر سیاست دان خان شہادت علی خان نے کیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الریاض مارکی مامونکانجن میں پیپلز پارٹی کا کنوینشن ہوا کنوینشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نبی مرسل صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا کنوینشن کی صدارت کے فرائض سنئیر سیاست دان خان شہادت علی خان اور خان ندیم شہادت نے ادا کئے کنوینشن کا اہتمام مہر غلام عباس وہنیوال نے کیا جس میں خان شہادت علی خان نے با قاعدہ طور پر مہر غلام عباس وہنیوال کو پی پی 102 سے پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد کرنے اور ٹکٹ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر خان ندیم خان امیدوار ایم این اے ، چوہدری مصطفیٰ جٹ صدر مامونکانجن ،رانا غیاث تاندلیانوالہ، سمیت سینکڑوں کارکنان ،ورکرز اور وہنیوال برادری کے لوگوں نے شرکت کی دوران کنوینشن پیپلز کا پرچم غلام عباس وہنیوال کے گلے بطور رسم پہنایا گیا اور پارٹی نغمے بجائے گئے کنوینشن سے خان شہادت خان بلوچ،خان ندیم شہادت بلوچ ،غلام عباس وہنیوال ،چوہدری مصطفیٰ جٹ اور دیگر افراد نے فرداً فرداً خطاب کیا اور کامیاب ہو کر مامونکانجن کو تحصیل بنانے ،گیس کی فراہمی ،پکی سڑکوں کی مرمتی ،سیم نہر کو پختہ اور باپردہ کرنے سمیت حلقے کے تمام مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا کنوینشن کے اختتام پر بریانی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں