جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کے مطابق مثبت میڈیا کے فروغ اور حقیقی صحافیوں کے جائز حقوق کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔مرکزی عہدیداران کا مشترکہ اعلامیہ
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی انتخابات مکمل،ڈاکٹر شاہد مسعود سرپرست اعلیٰ،ایس۔اے۔صہبائی مرکزی چیرمین،مجیب الرحمن شامی اور مبشر لقمان سئینئر وائس چیرمین منتخب
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)سال 2023,24 کیلیئے معروف سینئر صحافی میاں عامر علی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر منتخب ہو گئے
سینئر صحافی محی الدین عباسی،داود جان،سید ضیاء گیلانی،عبدالرحمن حر، فتح خان چودھری،ارشد خان سینئر نائب صدور منتخب ہو گئے۔،محترمہ حمیراء ثنا پریذیڈنٹ لیڈیز ونگ منتخب ہو گئیں
سینئر صحافی سہیل ارشد محمود،محمد بشیر راجہ،مدثرنذر،امجد بوبی نائب صدور منتخب ہو گئے۔
معروف صحافی سردار ظہیر احمد خان سیکرٹری جنرل،عشرت فاطمہ فنانس سیکرٹری،سید محمد نعیم شاہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل،جاوید نائیک اور سید حامد کاظمی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہو گئے
فرح ناز،روبی طارق،ضیاشام،ذیشان جٹ،اختر ساھو،عثمان غنی،سبحان بلوچ،رانا بلال،راشد بیگ،ڈاکٹر خاور انصاری سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز مقرر
فدا حسین کھاوڑ،رانا سعید،میر ذوالفقار حسین ،رانا عثمان اور دل راج فاطمہ مرکزی چیرمین کے کوآرڈینیٹرز مقرر
کی کر دیے گئے ہیں۔ اردو گلوبل،یوجی نیوز اور اوپن کچن مانچسٹر کے بانی محمد شہزاد اور ان کی پوری ٹیم نے محمد عامر صاحب کے لیے مبارک باد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
ملکی و بین الاقوامی سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی،کاروباری و ثقافتی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے
خصوصی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے
اسلام آباد (جے۔این۔پی): جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی انتخابات برائے سال 2023-24 کے مرکزی عہدیداران و ممبران کا انتخابی عمل زبردست پولنگ کے بعد آج مورخہ گیارہ مارچ کوJAPلاء ایڈوائزری سیل کی نگرانی میں مکمل کیا گیا جسکے مطابق معروف سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود)GNNسرپرست اعلیٰ)،ایس۔اے۔صہبائی ،ایڈیٹر انچیف روزنامہ تعمیر انسانیت،(مرکزی چیرمین)،مجیب الرحمن شامی،ایڈیٹر انچیف روزنامہ پاکستان (سینئر وائس چیرمین)،مبشر لقمان”کھراسچ(سینئر وائس چیرمین)لیگل ایڈوائزری بورڈکی مشاورت سے منتخب ہوئے جبکہ زبردست الیکشن کمپیئن کے بعد معروف سینئر صحافی اور TV49کے چیرمین میاں عامر علی بھاری اکثریت سے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی صدر اور TV8 کےCeoسرداار ظہیر احمد خان مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ ٹیم سرعام کے روحِ رواں سید محمد نعیم شاہ ایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کامیاب ہوئے۔سینئر نائب صدور کے لیے معروف سینئر صحافی محی الدین عباسی (ایڈیٹر انچیف،لاہور انٹرنیشنل،لندن)،داود جان(INS TV,Anchor،کینیڈا)،سید ضیاء الحسن گیلانی (ایڈیٹر انچیف روزنامہ ایک آواز،اسلام آباد)،ارشد خان (ایڈیٹر انچیف عکس وطن،کراچی)،عبدالرحمن حر (ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعلان ،لاہور )، فتح خان چودھری (ایدیٹر انچیف،آئینہ عالمگیر،گوجرانوالہ)،منتخب ہوئے،نائب صدور کے لیے سینئر صحافی سہیل ارشد محمود (Ceo,Alfansay TV Canada)محمد شبیر , (گروپ ایڈیٹر ،روزنامہ قومی مشن ،اسلام آباد)،محمد بشیر راجہ (ایڈیٹر انچیف روزنامہ ہائی کلاس نیوز،راولپنڈی)،مدثر نذر(ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ نیا کل،لاہور)امجد بوبی (ایڈیٹر انچیف،روزنامہ پاک ون نیوز،کراچی)،یو کے کی معروف صحافی محترمہ حمیرا ثناء(آپریشن ڈائریکٹر TV 49) کو پریذیڈنٹ وومن ونگ منتخب کر لیا گیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل کے لیے سردار ظہیر احمد خان (Ceo TV8)اسلام آباد منتخب ہوئے جبکہ کانٹے دار مقابلے کے بعد معروف صحافی،سرعام مجاہد سید محمد نعیم شاہ (ایڈیٹر روزنامہ تعمیر انسانیت،کراچی)کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بھاری اکثریت سے منتخب کر لیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے معروف ایڈووکیٹ منظور مغل،ایڈووکیٹ شگفتہ صباء، صابر مغل ایڈووک اور سعید خان سدوزئی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،JAP لیگل ایڈوائزر منتخب کر لیے گئے ہیں جبکہ JAP لاء ایڈوائزری بورڈ میں وکلاء کی ایک کثیر تعدادپہلے سے ہی موجود ہے۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کے لیے جاوید نائیک پوسٹر (بیوروچیف JAP TV)،سید حامد حسین کاظمی (ایڈیٹر انچیف چراغ راولپنڈی) کو منتخب کیا گیا۔فرح ناز،روبی طارق،ضیاشام،ذیشان جٹ،اختر ساھو،عثمان غنی،سبحان بلوچ،رانا بلال،راشد بیگ،ڈاکٹر خاور انصاری سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز مقررکیے گئے۔،فدا حسین کھاوڑ،رانا سعید،میر ذوالفقار،رانا عثمان اور دل راج فاطمہ مرکزی چیرمین کے کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیے گئے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی مقرر کیے گئے جنکی تفصیل درج زیل ہے۔ایڈووکیٹ خلیل ملک ڈائریکٹر JAP Law Chamber،سہیل بیگ ڈائریکٹر پولیٹیکل ونگ،چوھدری غلام مصطفی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس ونگ، الحاج ابو البرکات ڈائریکٹر ادبی ونگ،سلطان رومیل ڈائریکٹر شوبز ونگ،ریاض بزمی ڈائریکٹر ایجوکیشن ونگ،عقیل ترین ڈائریکٹر کرنٹ افئیرز،ندیم حسین ملک ڈائریکٹر میڈیا افیئرز،ڈاکٹر بلال امجد ڈائریکٹر ہیلتھ فٹنس،سفیر احمد عباسی ڈائریکٹر کشمیر ونگ،بندیا اسحق ڈائریکٹر سوشل ونگ،جمال صدیقی ڈائریکٹر اوورسیزونگ،افضل یوسف سوداگر کوڈائریکٹر میوزیکل ونگ مقرر کر دیا گیا ہے۔اراکین مجلس عاملہ کی تفصیل درج ذیل ہے۔
غلام نبی کشمیری (روزنامہ قوم،اسلام آباد)،اسحق ہاشمی (روزنامہ جنت نظیر)،ملک عامر صدیق (روزنامہ میٹرو واچ)،رفاقت قریشی(روزنامہ کشمیر ٹائمز)،سجاد ترین (کشمیر ٹائمز)،سردار طاہر مسعود (روزنامہ صدائے چنار)،سردار بابر(پرل ویو)،ملک طاہر نوید (روزنامہ کے،ٹو)،آفتاب ستی(City61نیوز)،ریاض بزمی (اخبار سدید)،سدھیر کیانی،طاہر بٹ(JAP TV)
اشفاق احمد تنولی ،ارشد تنولی (روزانامہ آج تک )،ایاز یعقوب ملک (روزنامہ مرکز)
،عمران ستی
((APP)
،محمد شبیر (روزنامہ قومی مشن)،نوید شہزاد چیمہ(ڈنگہ نیوز)،چوھدری مظہر نذیر (روزنامہ ایف۔آئی۔آر)،قمر گوندل (سر عام نیوزCeo)،رانا محمد اکرم (دنیا ٹی وی چینل) ،رانا حنا جمیل (ہم نیوز)، بشیر ملک (A1نیوز)،،محمد عمر(C1,News) شامل ہیں۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کی ترجمانی کرتے ہوئے مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور صحافیوں کے جائز حقوق کے لیے ایوان بالا سے اپنے صحافی بھائیوں کے لیے فنڈز منظور کروائیں گے۔حقیقی ورکنگ اور علاقائی صحافیوں کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے ملکی و بیرونی بااثرسیاسی،حکومتی،کاروباری،صحافتی اور سماجی حلقوں میں صحافی بھائیوں کے لیے ورکشاپس،سیمینارز،تقریبات کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اپنے صحافی بھائیوں کے میڈیا کرائسسز میں انکے لیے میڈیا ٹاون پلاٹس،انشورنس،ہیلتھ اور سفری پالیسیوں اور رمضان پیکج کا اعلان عنقریب کریں گے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کی تقریب حلف برداری کا آن لائن اعلان جلد کیا جائے گا۔
