ملوٹ میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی اور بھتیجوں کو فائرنگ کر کے ہلاد کر دیا

Spread the love

(جہلم سے راجہ نوید کی رپورٹ)ملوٹ میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا.تفصیلات کے مطابق ملوٹ میں بھائی نے کار پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی بشیر اور 2 بھتیجوں دانیال اور زریاب کو موت کے گھاٹ آتاردیا فائرنگ سے ایک بھتیجا بلال بھی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا آئی جی پنجاب نے ملوٹ میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لواحقین کو انصاف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں