گلگت (پ ر)ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کی تیاری کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کوانکاحق دلانا ہے خالصہ سرکاری اراضی کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے عوامی درینہ مطالبہ پور ا کیا جارہا ہے جوکہ گلگت بلتستان کے عوام کادرینہ مطالبہ اور خواہش تھی، لینڈ مافیا کوناکام بنانے کیلئے ہمیں تمام مسالک، شہریوں، اور سٹیک ہولڈرز کا تعاون کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا اور مختلف اخبارات میں لینڈ ریفارمز ایکٹ کے سلسلے میں منفی تاثرات دیے جارہے ہیں جوکہ درست نہیں ہے، قانون بنانے کیلئے مندرجات پر کام جاری ہے، جس کیلئے مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام تما م اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں مشترکہ مشاورت کیلئے کانفرنسز کے ذریعے رائے لی جارہی ہے، مقامی انتظامیہ کا مقصد عوام کو خودمختار بنانا ہے لینڈریفارمز ایکٹ کی منظوری کے بعد زمینوں کی تقسیم شفاف بنانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے رائے کا احترام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اراضی کے حقداروں کیلئے حد مقر ر کردی گئیں ہیں.جوکہ پشتنی باشندگان سمیت دیگر شہریوں کا درینہ مطالبہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کے روز یہاں دربار ہال میں علمائے اہل سنت، امامیہ کونسل اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدور و اکابرین کے مشترکہ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت والجماعت، امامیہ کونسل اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کے سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا نیک شگون ہے شفاف انداز میں ترجیحات طے کی جائیں تو گلگت بلتستان کے تینوں مسالک متفقہ طور پر صوبائی حکومت کے فیصلے کی تائیدکریں گے، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے لینڈ ریفارمز ایکٹ کے سلسلے میں آگاہی مہم قابل تعریف ہے مشارت کا عمل جاری رہنا چاہیے، شرکائے اجلاس نے ضلعی انتظامیہ سے لینڈ ریفامز ایکٹ کو شفاف اور میرٹ پرتیار کریں تاکہ کسی بھی کی بھی حق تلفی نہ ہو، حکومت نے میرٹ اور شفاف انداز میں لیند ریفارمز ایکٹ عوامی امنگوں کے مطابق تیار کیاتو کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کیاجائے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت ولی اللہ فلاحی نے کہاکہ لینڈ مافیا کبھی نہیں چاہے گی کہ مزکورہ ریفارمز پر عملی کام ہو اور خالصہ سرکاری اراضی عوام میں تقسیم ہو، ہمارا مقصد لینڈ ریفارمزایکٹ کی تشہیر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو آگاہی ملے، جس کے روشنی میں مثبت تجاویز سامنے آسکیں، انہوں نے علمائے سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والے منفی بیانات پر یقین نہ رکھیں، ایکٹ تیا ر ہوگا تو تمام سٹیک ہولڈر ز کو اعتماد میں لیا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ خالصہ سرکار اراضی کو کس طرح تقسیم کیاجائے اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر ایک فارمولہ طے کریں گے، جس کے جہاں بھی خالصہ سرکار ارضی ہوگی 1920 تک آباد ہونے والے کھیوٹ داروں میں تقسیم کی جائے گی، انتظامیہ کی کوشش ہوگی حقدار کو حق ملے کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، مشاورت کا مقصد بھی اجتماعی نتیجہ اخذ کرنا ہے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے ہدایات کے مطابق مقامی وکلا برادری اور صحافیوں کو پہلے ہی اعتماد میں لیا گیاہے ہماری خواہش ہے کہ لینڈ ریفارمز کو بروقت طے کیا جائے تا کہ وزیر اعلیٰ کے کاوشوں کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم انتہائی مسرت کے ساتھ عوام کو آگاہ کررہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے درینہ مطالبہ عنقریب پورا ہونے جارہا ہے، بعد ازاں لینڈ ریفارمز کانفرنس میں علمائے نے تحفظات کا بھی اظہار کیا، اور مزید تشہری کی ضرورت پر زور دیا،ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کانفرنس میں شریک ہونے پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور لینڈ ریفارمز ایکٹ کی تیاری میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا، واضح رہے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں 6 مارچ سے 13 مارچ تک، گلگت بار کونسل، گلگت پریس کلب، علمائے اہل سنت، امامیہ کونسل اور ریجنل اسماعیلی کونسل کے ساتھ رائے جاننے کیلئے کانفرسزکا انعقاد کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، سوموار کے روز اجلاس مشاورت کے سلسلے میں اختتامی اجلاس تھا۔
