گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی۔

Spread the love

یاد رہے کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دے دی۔گورنرخیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کےلیے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔اس سے قبل گورنر کے پی حاجی غلام نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تھی جس میں صدر مملکت نے گورنر سے مکالمہ کیا کہ گورنر صاحب الیکشن کی کون سی تاریخ مقررکی ہے؟ اس پر حاجی غلام علی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں،ابھی الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سےاجلاس ہے،سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔واضح رہے کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں