مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں تقسیم انعامات و اعزازات کی سالانہ تقریب کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں تقسیم انعامات و اعزازات کی سالانہ تقریب مورخہ 18 مارچ ہفتہ کو 10 بجے دن مسلم ھینڈز انٹرنیشنل برطانیہ کے بانی چئیرمین سید لخت حسنین کی زیر صدارت منعقد ھو گی. جس میں اخوت فاونڈیشن کے بانی محمد امجد ثاقب، آزاد کشمیر کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال، ڈائریکٹر کالجز لاہور محمد عاشق چوہدری، خواجہ حسن مسعود ڈائریکٹر فارورڈ سپورٹس، چوہدری منظور احمد سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور یونیورسٹی آف گجرات شعبہ اسلامیات کے چئیرمین ڈاکٹر محمد شعیب عارف مہمانان خصوصی ھوں گے. مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور، مینجر ایجوکیشن پاکستان میر امان ہنزئی، پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی کے مطابق اس موقع پر سالانہ امتحانات اور دیگر شعبوں میں امتیازی پوزیشن کے حامل طلباء و طالبات میں انعامات سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقیسم کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں