وزیرآباد سے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 51اور پی پی 52 سے ابتک 50 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) وزیرآباد سے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 51اور پی پی 52 سے ابتک 50 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ھیں جن میں مسلم لیگ ن جماعت اسلامی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار نمایاں ھیں دیگر امیدواروں میں کورنگ اور آزاد امیدوار شامل ھیں. کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں بیگم طلعت شوکت چیمہ، محمد احمد چٹھہ، مستنصر علی گوندل،امتیاز اظہر باگڑی، عمر گوندل ایڈووکیٹ، اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خاں، محمد مشتاق بٹ، ڈاکٹر عبیداللہ گوھر، ناصر محمود کلیر، شبیر اکرم چیمہ، حمیرہ شبیر چیمہ، چوہدری محمد یوسف،عمر یوسف،محمد آصف، انجنیئر مستنصر محمود ساہی، محمد زمان چیمہ، وقار اشرف کلیر، شاھد نواز چٹھہ، بریگیڈیئر علاؤالدین، بابر امتیاز، افضال حسین، چوہدری ظفراللہ، عامر محمود، محمد آصف چیمہ، اکمل سیف چٹھہ، سلمان ساجد چٹھہ، عنصر محمود سندھو، جویریہ زبیر، ملک عبدالرحمان، راجہ اعجازاللہ خاں،راجہ عثمان اللہ خاں، محمد افضل چیمہ، جوہر سرور چیمہ ،سرفراز احمد ساہی، مبشر حسین چیمہ، خرم مختار چیمہ، محمد فیاض چٹھہ، عثمان طالب چٹھہ،اعجاز احمد، اخلاق حیدر،عادل اصغر اور دیگر شامل ھیں.کاغذات داخل کرنے کی مدت میں دو یوم کی توسیع سے مزید کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کی توقع ھے.تاہم بعض سیاسی حلقے ملکی معاشی، انتظامی اور سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پر امید دکھائی نہیں دیتے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں